انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 28 لاکھ سے زائد انسانوں کو متاثر کر دیا ہے، چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے، اب تک 2,830,051 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات بھی تیزی سے بڑھ کر 197,246 ہو چکی ہیں۔کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی رنگ لا رہی ہیں، اب تک 8 لاکھ کے قریب مریض وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات بڑھ کر 52,185 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے، کو وِد نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 21,291 ہلاکتیں ہوئیں اور ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 25,969 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 93 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 60 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 22,524 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 22,245 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

Read In English:

The worldwide outbreak of the World Nineteen epidemic, which has proved to be extremely deadly to humanity, has brought the death toll to nearly 200,000. According to the details, the coronavirus has infected more than 2.8 million people worldwide in the last four months. The virus continues to spread, with 2,830,051 people infected and the death toll rising to 197,246. Efforts to recover from the coronavirus are also gaining momentum. As many as 800,000 patients have been infected with the virus so far. The United States is the most affected country, with the death toll rising to 52,185, while the total R far more than 9 lakh 25 thousand to 10 thousand more than 1 million people affected by the Oudh nayntyn, a victim of the virus have been better patient health, but is still worried about the state of more than 15 thousand patients nose. New York City was the worst-hit country in the United States, with 21,291 deaths and more than 2.5 million people affected. And 193,000 people have been infected with the virus, of which 60,000 have recovered, and 2,000 are still in critical condition. Spain and France are also among the worst-affected countries, with 22,524 deaths in Spain. And the total number of cases has exceeded 219,000. In France, 22,245 people have died from the virus, while the number of cases has risen to more than 159,000.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی