تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عطاءالرحمن کا حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مجھ پر عمران خان کی لابی کا آدمی ہونے کا الزام لگا کر کام نہیں کرنے دیا، نجم سیٹھی کا کام نہ کرنے دینے کی وجہ سے مجھے واپس انگلینڈ پلٹنا پڑا۔
سابق فاسٹ باؤلر کا اپنے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خدمت کرنا چاہتا تھا، لیکن میری خواہش کے برعکس سابق چیئرمین نجم سیٹھی مجھے اپنے دفتر کے چکر لگواتے رہتے اور کئی گھنٹے دفتر میں بٹھا کر کہتے تھے کہ آپ کا کام کرتے ہیں پھر میری فائل روک دیتے، نجم سیٹھی کے اس رویے سے مایوس ہوکر مجھے مجبورا لندن لوٹنا پڑا۔
انہوں نے کہا نجم سیٹھی کہے تھے کہ یہ عمران خان کی لابی کہا آدمی ہے اسے ایسے ہی چکر لگانے دو، جبکہ میں کئی بار پی سی بی کے ساتھ کام کر چکا ہوں، میں نے کبھی فکنگ نہیں کی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے بھی مجھے کلیئر کیا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر ان کی دریافت ہیں، کیونکہ میں نے جونیئر لیول پر ہی ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگا لیا تھا۔
دوسری جانب نجم سیٹھی کا سابق باؤلر عطاالرحمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تو انہیں جانتا بھی نہیں تھا جبکہ دفتر کی پارکنگ میں دو دفعہ ان سے ملاقات ہوئی جہاں پر وہ مجھ سے ملازمت طلب کرتے تھے، لہذا میرٹ کی بنیاد پر کوئی جاب نہ ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں ملازمت نہیں دی، انہوں نے کہا مجھے تو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ یہ عمران خان کے پرانے دوست ہیں۔

Read In English:

According to the details, former Test fast bowler Ata-ur-Rehman made a surprising revelation and said in his interview that former PCB chairman Najam Sethi did not allow me to work by accusing him of being a man in Imran Khan's lobby. I had to return to England because I was not allowed to work.

The former fast bowler revealed in his interview that he wanted to serve the Pakistani cricket team, but contrary to his wish, former chairman Najam Sethi used to visit me in his office and sit in the office for hours saying that I was forced to return to London, frustrated by Najam Sethi's behavior.

He said that Najam Sethi had said that this is Imran Khan's lobby. He is a man. Let him go around like this, while I have worked with the PCB many times. I have never done fucking. International Cricket Council ICC Also cleared me.

During the interview, he claimed that Babar Azam, Omar Siddique, and Salman Qadir were his discoveries because I had assessed their abilities at the junior level.

On the other hand, Najam Sethi, while rejecting the allegations made by former bowler Attaur Rehman, said that he did not even know him, while he was met twice in the office parking lot where he used to ask me for a job. "I didn't even give him a job because I didn't have a job," he said. "I didn't even know he was an old friend of Imran Khan."

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی