کابل: افغانستان میں پولیس وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان جمال باریکزئی نے بتایا کہ صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح شخص نے سکیورٹی چوکی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی