اسلام آباد: پی ٹی ایم رہنما علی وزیر بھی کورونا وائریس کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کورونا وائریس کے مہلک مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اس بات کی تصدیق محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست علی وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد کورونا وائریس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 706 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3208 تک پہنچ چکی ہے۔سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی