پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسزکی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4,960 نئے کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن گیا ہے، گزشتہ دو دن میں کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوا جس کے بعد پاکستان 17 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پرآ گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کووڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 98,943 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,002 ہو گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی