گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی مدت ختم ہو گئی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق ڈی آئی جی میر افضل خان کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کے نام کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نگران وزیراعلی نیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جس کے بعد صوبے میں انتخابات کا پراسیس شروع کرنے کیلئے نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
 میر افضل خان کا تعلق ضلع استور کے علاقے بونجی سے ہے، میر افضل خان طویل عرصے تک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے اور انہوں نے ایس پی اور پھر ایس ایس پی کی حیثیت سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فرائض سرانجام دییئے جبکہ چند سال قبل وہ ڈی آئی جی کے عہدے سے ریٹائر ہئے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی