قومی کرکٹرز کی انگلینڈ روانگی سے قبل پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی۔ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لاہور کراچی اور پشاور میں ہوئی۔ راولپنڈی میں پانچ کرکٹرز کی ٹیسٹنگ گذشتہ رات ہوگئی تھی۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی ون ڈے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض ، عابد علی ، فہیم اشرف ، نسیم شاہ، محمد عباس، امام الحق ، محمد حفیظ کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہوئی۔ لاہور میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین کی ٹیسٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی۔سابق کپتان شعیب ملک کی کوویڈ 19 ٹیسٹ بعد میں ہوگی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق مینجر منصور رانا اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد سمیت ٹیم انتظامیہ کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہوئی۔ شان مسعود سرفراز احمد اسد شفیق اور فواد عالم، سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کراچی میں ہوئی۔ عثمان شنواری حارث روف حیدر علی شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوگئی تھی۔ عمران خان افتخار احمد خوشدل شاہ محمد رضوان، فخر زمان ‘ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کی ٹیسٹنگ بھی پشاور میں ہوئی۔ قومی کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کی دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں ہو گی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 24 جون کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔ پاکستانی سکواڈ 28 جون کی صبح 80 نشستوں والے خصوصی جہاز سے مانچسٹر جائے گا۔قومی ٹیم ڈربی یا لیسٹر میں قرنطینہ کرے گی

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی