تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کر کے ان سے پیسے لیتی رہی ہے، نوے کی دہائی میں  پارٹی رہنما ندیم نصرت نے بھارتی سفارتکار سے ملاقات کرائی۔
محمد انور کا نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی سفارت کار سے ملاقات کرنے کا فیصلہ میرا نہیں تھا، مجھے پارٹی کی طرف سے ہدایات دی گئی تھیں کہ بھارتی رابطوں کے ساتھ تعاون کروں، بھارت کے ساتھ تعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی ہے، ڈاکٹر فاروق کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی