امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی عدالت انصاف کو غیرقانونی عدالت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے شہریوں کو بے ضابطہ اور غیر قانونی عدالت کی دھمکیوں سے ڈرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ آئی سی سی کے حکام کے خلاف عائد پابندیوں کو ان کے اہلکاروں کے خاندانوں تک بڑھایا جا سکتا ہے تاکہ ان کا امریکہ میں داخلہ بند کیا جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم بے ضابطہ اور جعلی عدالت کی امریکی شہریوں کو دی گئی دھمکیوں کو برداشت نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔ وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیلی میک اینینی نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے اقدامات امریکی شہریوں کے حقوق پر حملہ اور ہماری قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔صدر ٹرمپ دو روز قبل آئی سی سی کے حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ آئی سی سی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کر چکی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی